ابنا: مصر پہلا عربی ملک تھا جس نے امریکی مرضی کے مطابق اسرائیل کی غاصب حکومت کو تسلیم کیا اور اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیویڈ معاہد کیا مصری حکام نے امریکی مرضی اور اسرائیل کی خوشنودی کے لئے غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کا محاصرہ اب تک جاری رکھا ہوا ہے۔ مصری حکام نے مصری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے خلاف عمل کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دیا، مصری فرعون حسنی مبارک نے مصری عوام کے ساتھ زبر دست خیانت کی۔ اس نے تیس برسوں میں امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر مصری عوام کی عزت و عظمت اور ان کے وقار کو مجروح کیا۔ اب امریکہ مصر میں اپنے کمزور نوکر حسنی مبارک کو ہٹا کر اس کی جگہ ایک قوی اور مضبوط نوکر کو لانے کی کوشش کررہا ہے جو اسرائیل کا حامی ہو لیکن مصری عوام اب اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
.........
/110